عمران خان کو وکیل نہیں نیت بدلنے کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو وکیل نہیں بلکہ اپنی نیت بدلنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفرجاری ہے جو رک نہیں سکتا قوم دیکھ رہی کہ جھوٹ کون بول رہا ہے۔ عمران خان کو اپنی نیت بدلنی چاہیے،وکیل نہیں۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاناما لیکس کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے عدالت میں کیس لڑنے سے معذرت کرلی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.