آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بدھ کو پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔