کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں آج تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار404پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔
تفصیل کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 111پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42ہزار 404پوائنٹس پر بند ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 11کروڑ40لاکھ63ہزار10کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8ارب56کروڑ75لاکھ40ہزار72روپے تھی ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 392کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 171کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیومیں اضافہ ،191کمپنیوں کے شیئرزکی ویلیو میں کمی اور 30کمپنیو ں کے شیئرز کی ویلیومستحکم رہی ۔