بھنڈی کے پانی کے کمالات

بھنڈی شمال مشرقی افریقہ کی سبزی ہے اور تمام گرم علاقوں میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ بھنڈی کو غذائیت سے بھرپور سبزی بھی کہا جاتا ہے۔

اس سبزی میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔ اس میں 30 فیصد کیلوریز، 3 گرام ڈایٹری فائبر، 6 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2 گرام پروٹین، 1 گرام فیٹ، 80 مائیکرو گرام فولیٹ اور 60 ملی لیٹر میگنیشم موجود ہوتا ہے۔

بھنڈی کو کچا پکا جیسا بھی کھایا جائے، اس سے آپ کو فائدہ ہی پہنچتا ہے۔ یہ سبزی آپ کی صحت کے لئے کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہے۔

بھنڈی کے استعمال سے دمے کا علاج ممکن ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پانی سے آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتاہے اور آپ کے گردے بھی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔اس  کا پانی آپ کا کولیسٹرول بھی کنٹرول رکھتا ہے۔

بھنڈی کا پانی شوگر کے مریضوں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس کا پانی جسم میں موجود شوگر کو جذب کرلیتا ہے۔

بھنڈی کے پانی سے شوگر کو کنڑول کرنے کے لئے درج ذیل ٹوٹکہ اپنائیں۔

تازہ بھنڈیاں 4 عدد لے کر اس کا اوپری اور نچلا حصہ کاٹ دیں۔ بھنڈی پر چھوٹے کٹ لگادیں اور ان بھنڈیوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں۔

صبح اٹھنے کے بعد ناشتے سے 30 منٹ پہلے بھنڈی کا پانی پی لیں۔ اس سے آپ کی شوگر بالکل کنٹرول ہوجائے گی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.