وزیراعظم نواز شریف نےسانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کیا انہوں نے سانگلہ ہل کو سوئی گیس فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ وزیراعظم نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں سانگلہ ہل میں نوجوانوں سے پوچھا تھا کہ انٹرچینج چاہئے؟ آپ نے جواب دیا تھا کہ ہاں چاہئے۔ میں نے جواب دیا تھا حکومت آئے گی تو انٹرچینج بن جائے گا۔ آج دیکھو انٹرچینج بن گیاہے۔ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ سانگلہ ہل کے لوگ اگر کچھ اور مانگتے تو وہ بھی موجود ہوتا۔ میں نے جب بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا۔ ہم ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ ملک میں 2018 میں لوڈشیڈنگ دفن ہو جائے گی۔ آج موٹروے بن رہے ہیں، بجلی آ رہی ہے، تین سال پہلے بجلی ملک میں نہیں تھی ان لوگوں کی کوشش ہے کہ بجلی سستی نہ ہو، یقینی رکھیں ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ترقی کا راستہ روکنے والوں سے بھی آپ لوگوں کو سوال کرنا چاہئے۔ ہم نے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ سی پیک پاکستان کا نقشہ بدل رہاہے۔ بجلی سستی ہو گی تو ملک میں خوشحالی ہو گی۔ بجلی سستی ہو گی تو کس کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے لوگوں کی کوشش ہے کہ بجلی سستی نہ ہو۔ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو۔ آپ کو ان لوگوں سے پوچھنا چاہئے کہ لوڈشیڈنگ کیوں ہوئی، کیا پچھلی حکومتوں نے کسی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کی رفتار یہی رہی تو گھر گھر بجلی اور گیس ہو گی۔ موٹرویز بنیں گی۔ اب آپ لاہور سے سانگلہ ہل اور سانگلہ ہل سے لاہور ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیا خیبر پی کے بنانے کے دعوے کئے گئے تھے، آج ہم نیا خیبرپی کے بنا رہے ہیں۔ چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کے ہاں خوشحالی آئے گی۔ آپ یقین رکھیں پاکستان میں لوگوں کو روزگار ملے گا انشاءاللہ سانگلہ ہل میں یونیورسٹی بھی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں تو حاجیوں کے پیسے بھی کھا گئیں، ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری آئی ہے۔ سانگلہ ہل سے ٹبہ شاہ بلوچ تک بہترین ڈبل ایکسپریس وے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں۔ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اگر ترقی کی رفتار یہی رہی تو گھر گھر سوئی گیس اور بجلی ہو گی۔ آج ہم نے موٹروے کو دوبارہ شروع کیا ہے۔ جب پیسہ آئے گا تو سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اجناس کی قیمتیں اچھلی ملیں گی۔ وسیع پیمانے پر سڑکیں بنانی شروع کی ہیں۔ سانگلہ ہل کے انڈرپاس کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اور پی آئی اے آج اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.