مودی کی نرالی منطق، کرپشن روکنے کیلئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی

نئی دلی: 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرپشن کے خاتمے اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی لگا دی۔

اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جعلی کرنسی، کالے دھن، کرپشن اور دہشت گردی سے ملکی معیشت کو محفوظ کرنے کے لئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر فوری طور پر پابندی لگادی گئی ہے اور آج سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی لین دین غیرقانونی ہوگا جب کہ آج اے ٹی ایم مشینیں بھی بند رہیں گی۔ انہوں نے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت یقین دلاتی ہے کہ عوام کے پیسے عوام کے ہی ہیں اور جلد 500 اور 2 ہزار روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم نے کالے دھن، جعلی کرنسی، کرپشن اور دہشت گردی کو قابو کرنے کے لئے نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی لگا کر قومی مفاد میں فیصلہ کیا ہے جس کے لئے سب کو کچھ قربانی دینا پڑے گی جب کہ کرپشن اور کالے دھن کو زندگی کی حقیقیت تسلیم کرنا ہوگا۔

عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹے کے دوران اسپتالوں میں میڈٰیکل پیمنٹ، پیٹرول پمپس، ریلوے ریزرویشن اور ہوائی اڈوں پر مذکورہ نوٹوں کی لین دین کی جاسکتی ہے لیکن 11 نومبر کے بعد وہاں بھی ان نوٹوں کی لین دین غیرقانونی ہوگی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.