نام انسان کی شخصیت اور کیریئر پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں، تحقیق

نیویارک: 

نام انسانی زندگی میں اہم حیثیت رکھتے ہیں اور کچھ لوگوں کی شخصیت تو مکمل ان کے نام کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے تاہم کچھ لوگ اس سے اختلاف بھی کرتے ہیں لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق نے ناموں کے شخصیت پر گہرے اثرات کو ثابت کردیا ہے۔

امریکا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہےکہ پیدائش کے بعد والدین اپنے بچوں کے جونام رکھتے ہیں وہ ان کی زندگیوں میں گہرے اثرات رکھتے ہیں اسی لیے بعض والدین بچوں کے نام رکھنے میں بہت حساس ہوتے ہیں اور بڑی سوچ بچار کے بعد نام رکھتے ہیں۔

تحقیق میں اسے امپلیسٹ ایگوٹزم یعنی خود پسندی پر یقین رکھنے کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق جارجیا میں رہنے والے اکثر لوگ اپنے نام کے ساتھ جارجز لگاتے ہیں جب کہ سینٹ لوئس کے رہنے والے لوئس لکھنا پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ فلاڈیلفیا کے رہنے والے نام کےساتھ فلپس کا استعمال کرتے ہیں۔

محقق کا کہنا ہے کہ اکثرلوگ اپنے بچوں کا نام رکھتے ہوئے ان کے ساتھ مقامی علاقے کا نام بھی شامل کردیتے ہیں تاکہ وہ علاقے میں باآسانی پہچانے جاسکیں جب کہ بہت سے والدین اپنے بچوں کے نام اس طرح رکھتے ہیں کہ ان کے نام کا پہلا حرف والدین کے نام کے جیسا ہو،مثلاًہالی ووڈ اسٹارز جیڈ اور ول نے اپنے بچوں کے نام جیڈن، ولو اور ولارڈ رکھے۔

تحقیق کی رکن وینیسا ہل کا کہنا ہے کہ ناموں کے حروف تہجی بھی نام میں اہم ہوتے ہیں جسے ماہر نفسیات ’’نیم لیٹر ایفکٹ‘‘ کا نام دیتے ہیں اور بہت سے لوگ حروف تہجی کے اثرات کو سامنے رکھ کر اپنے بچوں اور کاروبار کا نام رکھتے ہیں۔

2012 میں نیو یارک اور بیفیلو میں ہونے والی تحقیق میں امریکا اورکینیڈا میں لوگوں کے ناموں، آبائی علاقوں اورکیرئیر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا جس کےبعد تحقیق میں کہا گیا کہ چونکہ لوگ خود سے متعلق جڑی چیزوں سے بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں اور ایسی چیزوں کو اہمیت دیتے ہیں جو انہیں ماضی اور رشتوں سے جوڑتی ہیں بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ لوگ ان چیزوں کو پسند کرتے ہیں جو ان کے تعلق کی یاد دہانی کرائے اور اس کا اظہار لوگ اپنا نام رکھ کر کرتے ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا میں رہنے والوں میں جن کے نام ’’ایل‘‘ سے شروع ہوتے ہیں وہ اکثر لائرز یعنی وکیل ہوتے ہیں جیسے لاراز، لورین اور لارنس اسی طرح جو دانتوں کے ڈاکٹرز یعنی ڈینٹسٹ ہیں ان میں سے زیادہ تر کے نام ’’ڈی‘‘ سے شروع ہوتے ہیں جیسے ڈینس، ڈینا اورڈی نائس وغیرہ اس کے علاوہ کار ریس کے مشہور کھلاڑی اسکاٹ اسپیڈ کے نام  کے آخر میں اسپیڈ کا لفظ آتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ لوگوں کے نام ان کے رویوں اور کیرئیر کو کنٹرول کرتے ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.