کہوٹہ : وزیر اعظم نواز شریف نے کہوٹہ اور کلر سیداں کی تمام تحصیلوں کےلئے بجلی اور گیس کی فراہمی کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ۔ مخالفین ناکام ہونگے مخالفین پاکستان کی ترقی میں ہمارے ساتھ آکر ملیں ور اپنا حصہ ڈا لیں۔ ہمارے ساتھ سڑکیں بنائیں۔ ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔میں ایک بار کسی کا ساتھ دوں تو کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتا۔ترقی کا سفر زور و شور سے جاری ہے ۔ میں نے 14 ماہ جیل کاٹی میرا قصور کیا تھا مجھے نہیں معلوم۔ہمیں اٹک کے قلعے میں قید کر دیا گیا۔ ابھی تو 2018 میں الیکشن ہونا ہے انہوں نے نڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی مخالفین کو ڈر ہے کہ اگلی مرتبہ پھر حکومت مسلم لیگ ن کو ملے گی ہم کسی سے ڈرنے والے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ کوئی گالی دینے والا پگڑیاںن اچھالنے والاآپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا مسلسل جھوٹ بولنے والا آپ کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔۔ پگڑیاں اچھالنے ولا یہاں ایک سیٹ بھی نہیں جیتا۔ مخالفین پاکستان کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان ترقی کر رہا ہے مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔ مخالفین کے ساتھ چار روز قبل کیا ہوا سب کے سامنھے ہے ۔ انہوں نے کہا ایٹمی دھماکے ہم نے کئے سڑکیں ہم نے بنائیں۔ ایک دن کہوٹہ کے پہاڑوں کے اندر سے سرنگ گزرے گی۔ خنجراب سے اب سڑک گوادر تک ہائی وے بنے گی۔ کہوٹہ اور نڑھ میں دو رویہ ایکسپریس بننے ولا ہے ۔ ۔ ملک میں دفاعی اور معاشی ترقی ہمارے دور میں ہوئی۔ چین کا مال پاکستان سے ہو کر یورپ جائے گا۔ انہوں نے کہا لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے ۔ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا پھر 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے ۔دھرنے والے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ ہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیتے ہیں اور وظائف دیتے ہیں۔ ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ میری اولین کوشش ہے ۔ نادار افراد کی صحت کےلئے کام کر رہے ہیں۔ تین سال میں ریلوے دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑی ہو گئی ہے ۔ ترقی کا پہیہ روکنے والے کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا نیا میں کشمیر کی بات صرف مسلم لیگ ن کر تی ہے ۔ ہم کشمیر کی بات دنیا کے ہر فورم پر کرینگے
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.