پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو آسکر ایوارڈز 2025ء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان کی اس فلم کو 97ویں اکیڈمی ایوارڈز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں دو کیٹیگریز، ’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ اور ’اینی میٹڈ فیچر فلم‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اینی میٹڈ کیٹیگری میں فلم کو 30 دیگر عالمی فلموں سے مقابلہ کرنا ہوگا، جبکہ بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے 86 ممالک کی فلموں بشمول بھارتی فلم ’ لاپتا لیڈیز‘ سے بھی مقابلہ ہوگا۔

یہ فلم نوجوان ونسنٹ اور اس کے والد تھامس کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ملک میں شیشے کی بہترین ورکشاپ چلاتے ہیں لیکن خود کو ایک ایسی جنگ میں الجھا ہوا پاتے ہیں جس کا وہ حصہ نہیں بننا چاہتے۔

کہانی میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب ایک فوجی کرنل اور اس کی باصلاحیت وائلنسٹ بیٹی ایلیز کی آمد ان کے رشتے کو کڑی آزمائش میں ڈال دیتی ہے۔

واضح رہے کہ دی گلاس ورکر رواں سال 26 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی اور اب تک بین الاقوامی سطح پر متعدد کامیابیاں حاصل کر چکی ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply