منیشا کوئرالہ نے مادھوری ڈکشٹ کی ہم شکل کہلانے پر اپنا ردِ عمل دے دیا

منیشا کوئرالہ نے 1991 میں فلم سوداگر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں اکثر مادھوری ڈکشٹ کی ہم شکل کہا جانے لگا تھا۔

حال ہی میں انٹرویو کے دوران منیشا نے بتایا کہ اس وقت یہ موازنہ انہیں پسند نہیں آیا تھا لیکن اب انہیں اس پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

منیشا نے مادھوری کو خوبصورت، باصلاحیت اور ایک بہترین شخصیت کا حامل قرار دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ابتدائی دور میں بغاوت پسند تھیں اور فلم انڈسٹری کے لوگوں کے مشوروں پر عمل نہیں کرتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2001 میں فلم لجا میں مادھوری کے ساتھ کام کرتے وقت انکے بارے میں رائے بدل گئی۔ اس دوران اندازہ ہوا کہ مادھوری ایک شاندار اور عاجز انسان ہیں۔

منیشا نے اس فلم کے ایک گانے “بڑی مشکل” میں مادھوری کے ساتھ ڈانس کیا تھا، اس بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ “اس گیت کیلئے میں نے خصوصی طور پر محنت کی تھی۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ منیشا کے علم میں بعد میں یہ بھی آیا کہ نے انہیں انکی ڈیبیو فلم سوداگر کیلئے مادھوری نے ہی فلم ساز سے موقع دینے کی سفارش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ “مادھوری نے میری تصویر دیکھی اور ہدایتکار سبھاش گھئی سے میرا تعارف کروایا، یہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔”

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply