آریان خان میری ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے تھے، اننیا پانڈے

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آریان خان نے ایک بار انکی ذاتی ولاگز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اننیا پانڈے حال ہی میں نیٹ فلیکس کی تھریلر فلم سی ٹی آر ایل میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، یہ خیالی فلم اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن آزادی کے موضوع پر مبنی ہے۔

اس فلم کی حال ہی میں پروموشنل ویڈیو کے موقع پر اننیا پانڈے نے انکشاف کیا کہ ایک بار انکے دوست اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کیا تھا کہ وہ انکی ذاتی ولاگز لیک کر دینگے۔
نیٹ فلیکس انڈیا کی جانب شیئر کی گئی ویڈیو میں اننیا، سی ٹی آر ایل کے ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانے کامیڈین تنمے بھٹ کے ساتھ اس فلم کے بارے میں گفتگو کی۔

اننیا کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن میں کیا کرتی اور کیا کھاتی ہیں اسے ریکارڈ کیا کرتی ہیں، لیکن اسے کہیں بھی پوسٹ نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے فوٹو بوتھ پر اب بھی موجود ہے، جبکہ میرے ساتھ سوہانہ اور شنایا بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتی تھیں۔ ایک بار آریان نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر ہم نے اسکے لیے کام نہ کیا تو وہ انہیں لیک کردے گا۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply