محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپریل میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہونے لگے، شہر گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
گرمی کے باعث رات کے درجہ حرارت کا نیا رکارڈ بن گیا، گزشتہ رات کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جس میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔
خیال رہے کہ کل رات کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 28 اپریل 2010 میں رات کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Be the first to comment