باکسر محمد وسیم فتح کے بعد پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کے نامور باکسر محمد وسیم ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ فائٹ جیتنے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

محمد وسیم پیر کی شام دبئی سے کراچی پہنچے، ایئرپورٹ پر اُن کے مداحوں، ساتھی باکسرز اور دیگر نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

محمد وسیم کو ہار پہنائے گئے اور اُن پر گل پاشی بھی کی گئی، جنہوں نے دبئی میں کولمبین باکسر رابر بریرا کے خلاف ہونے والی فائٹ جیتی۔

دونوں باکسرز ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ کی فائٹ کیلئے مدمقابل تھے، جس میں پاکستانی باکسر نے حریف کو ہرادیا۔

محمد وسیم دو مرتبہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتنے والے واحد پاکستانی باکسر ہیں، اس فائٹ کو جیتنے کے سبب وہ ڈبلیو بی اے کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ بھی لڑنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply