ورلڈ نمبر 3 کو شکست دینے کے بعد باکسر محمد وسیم کا پہلا ٹوئٹ

پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا۔

باکسر محمد وسیم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ رات اُن کی شاندار فتح کے رِنگ میں لی گئی تھی۔

محمد وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ رات ایک یادگار رات تھی۔‘

اُنہوں نے اپنی کامیابی پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں دوسری بار ڈبلیو بی سی کا سلور چیمپئن بن گیا ہوں۔‘

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ’ڈبلیو بی اے اور ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرنے پر خوش ہوں۔‘

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

آخر میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں، محبتوں اور تعاون کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ دبئی کے باکسنگ ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply