گوادر اور تربت میں 2 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تربت ایئرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور گوادر اور تربت میں 02 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں ایپکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہوا، جس پر وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے 665 ارب روپے کے200 ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے ہر ماہ ایپکس کمیٹی اور ہر پندرہ دن میں ایگزیکیوشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا، اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تربت ایئرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور گوادر اور تربت میں 02 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply