وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں امن،استحکام اورسیاسی تصفیے کی اہمیت پرزور دیا

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےعالمی برادری کردارادا کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سےٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطے میں افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں امن،استحکام اورسیاسی تصفیے کی اہمیت پرزور دیا

وزیر اعظم نے کہا کہ افغان تنازع کےپرامن حل سے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ساتھ انخلا بھی رک جائےگا۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply