نئے یوٹیوبرز کیلئے خوشخبری

یوٹیوب نے نئے چینلز بنانے والے صارفین کو مقبول بنانے کیلئے ایک نیا فیچر ’آن دی رائز ‘متعارف کرادیا۔

پریس ریلیز کے مطابق یوٹیوب نے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو مقبول بنانے کیلئے ایک پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوب کے اس پروگرام کے بعد چھوٹے یوٹیوبرز کو پلیٹ فارم پر مقبول ہونے کیلئے جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی بلکہ یوٹیوب اب خود یہ ذمہ داری اٹھائے گا۔

یوٹیوب کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ آج سے ہم ان تخلیق کاروں کو اجاگر کریں گے جو پاکستان میں ہمارے ٹرینڈنگ ٹیب کے ایک نئے سیکشن میں ’آن دی رائز‘ ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتے ایک مختلف کری ایٹر کو اجاگر کیا جائے گا اور ’کری ایٹر آن دی رائز‘ بیج کے ساتھ پورا دن اس اکاؤنٹ کو یوٹیوب ٹرینڈنگ پر نمایاں کیا جائیگا۔

پریس ریلیز کے مطابق ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والا کوئی بھی کری ایٹر پلیٹ فارم پر نمایاں ہونے کا اہل ہوگا، نئے فیچر ’آن دی رائز‘ کے تحت کری ایٹرز کو متعدد عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا، لیکن یہ عوامل ویوز، واچ ٹائم اور بڑھنے والے سبسکرائبرز کی حد سے بالاتر ہونگے۔

یوٹیوب کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں اس فیچر کو مزید زبانوں میں متعارف کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر صارفین اپنے چینلز بنا کر ہزاروں ڈالرز ماہانہ کماتے ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply