بجٹ کابینہ سے منظور، تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی بھی منظوری مل گئی

اسلام آباد( بی ایل ٰآئی )وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دےدی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی پروگرام اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2021-22 کی منظوری دے دی ہے جب کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے موبائل فون پر ٹیکس لگانے کی بھی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی باضابطہ منظوری کے بعد اب بجٹ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply