لاہور( بی ایل ٰآئی ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف پارٹی کے مخلص ساتھی ہیں، ان کی گرفتاری پر افسوس ہوا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے، امید ہے عدلیہ جاوید لطیف کے معاملے میں انصاف کرے گی۔
واضح رہے اشتعال انگیز تقریر کیس میں پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو گرفتار کرلیا۔ سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ جاوید لطیف فیصلہ سننے سے قبل عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔ لیگی رہنما کو سی آئی اے نے سگیاں پل سے گرفتار کیا۔ جاوید لطیف کی غیر موجودگی میں عدالت نے فیصلہ سنایا۔
Be the first to comment