پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام راحیلہ فردوس کے اعزاز میں تقریب “بہرملاقات” کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام راحیلہ فردوس کے اعزاز میں تقریب “بہرملاقات” کا انعقاد

کراچی (عبدالستار مندرہ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر خان سدوزئی نے کہاکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی پالیسی ہے کہ دیار غیر میں پاکستانی ثقافت اور زبان کو فروغ دینے والوں خصوصا کراچی سے تعلق رکھنے والے سمندر پار پاکستانیوں کی بہت حوصلہ کی جائے یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں رہنے والے ادیبوں شاعروں کی کتابوں کی رونمائی ہو یا ان کے اعزاز میں تقریبات آرٹس کونسل میں ان کو ہر حال میں پذیرائی ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا سے آئی ہوئی راحیلہ فردوس کے اعزاز میں پریس اینڈ پبلیکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب تو بہر ملاقات چاہئے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ممبر گورننگ باڈی اقبال لطیف جبکہ طارق رحمانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، ممبر گورننگ باڈی، شکیل خان،سعادت جعفری عرفان اللہ خان رفیق مجید، علی حسن ساجد، ڈاکٹر فروزہ واحد، عشرت حبیب، ادریس غازی، نفیس احمد خان، افراہیم اور دیگر نے خطاب کیا۔ بشیر سدوزئی نے کہا کہ راحیلہ فردوس امریکا میں پاکستان کی سفیر ہیں، سیرت کانفرنس ہو، 23مارچ ، 14اگست یا پاکستان کا کوئی بھی قومی دن راحیلہ کو ہمیشہ پاکستانی پرچم میں ملبوس پروگرام میں “پاکستان زندہ باد” اور پاکستان کا جھنڈا لے کر کھڑا دیکھا جاتا ہے انہوںنے کہاکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا ویڑن ہے کہ دیارِ غیر میں پاکستانی ثقافت پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسی لیے راحیلہ فردوس کے اعزاز میں آج یہ تقریب رکھی گئی ہے۔اس موقع پر اقبال لطیف نے کہاکہ راحیلہ سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، ہم جب بھی ٹیلی ویڑن پر ملتے تو ایک دوسرے کو ٹوکتے رہتے تھے، باتیں کرنے کا دل چاہتا مگر ہماری پہلی ترجیح ہمارا کام ہوتا تھا راحیلہ کو میں نے ہمیشہ اپنے کام تک محدود دیکھا۔علی حسن ساجدنے کہاکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ راحیلہ فردوس جیسی محنتی شخصیت ہم نے آج تک نہیں دیکھی، آپ کراچی میں ہوں یا کسی اور ملک میں ہم ہمیشہ اسی طرح محبتیں بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، شکیل خان نے کہاکہ یہ میری بدقسمتی ہے کہ میری ملاقات آپ سے آج ہورہی ہے آرٹس کونسل آمد پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عرفان اللہ خان نے کہاکہ راحیلہ فردوس پر مجھے رشک آرہاہے، آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ آج کے دور میں آپ کو اتنے اچھے لوگ ملے، یقینا آپ کی مقناطیسی شخصیت کا کمال ہے کہ ہرآدمی کھینچا چلا آرہا ہے، راحیلہ فردوس نے کہاکہ آج بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی وجہ سے یہاں آنے کا موقع ملا، شاہ صاحب اور اسجد بخاری میرے بھائی کے ساتھ زمانہ طالب علمی میں بھی ساتھ رہے، میں آرٹس کونسل کراچی کی شکرگزار ہوں جنہوں نے تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں دوستوں نے بیتے زمانے کی یاد تازہ کردی، آخرمیں اقبال لطیف ،رفیق مجید اور بشیر خان سدوزئی نے راحیلہ فردوس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply