اسلام آباد( بی ایل ٰآئی )ملائیشیا کی بڑی کار ساز کمپنی پروٹون الحاج کے 4 اپریل کو پاکستان میں سستی ترین 1300 سی سی سیڈان کار ساگا متعارف کرارہی ہے۔ الحاج کمپنی پاکستان میں ایف اے ڈبلیو کی آٹو موبائلز تیار کرتی ہے۔
پروٹون کمپنی پاکستان میں اپنی سیڈان کار ساگا کے تین مختلف ماڈلز متعارف کرارہی ہے، جن میں اسٹنڈرڈ مینوئل، اسٹنڈرڈ آٹومیٹک اور پریمیم آٹومیٹک شامل ہیں۔ یہ ہونڈا سٹی، ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسون کی طرز پر بی کیٹیگری کی سیڈان ہوں گی۔
کمپنی ذرائع نے بتایا کہ کار کا مینوئل ورژن 20 لاکھ سے کم قیمت پر متعارف کرایا جائے گا، جو اسے پاکستان کی سستی ترین سیڈان کار بنادے گی۔ اس کے ٹاپ ویرینٹ کے نرخ 24 لاکھ روپے تک جاسکتی ہے۔
آٹو سیکٹر کے ماہر اور بلاگنگ ویب سائٹ کار اسپرٹ ڈاٹ پی کے چلانے والے عثمان انصاری نے سماء منی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ذرائع کے مطابق کمپنی اپنی کار کی قیمت سوزوکی کلٹس کے نرخ کے مقابلے میں لے کر آرہی ہے، کلٹس کے مختلف ویرینٹس کی قیمتیں 17 لاکھ سے 21 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس کار کی قیمت 20 لاکھ روپے سے نیچے ہے تو یہ کافی بہتر ہوسکتی ہے لیکن اگر اس کے نچلے درجے کے ویرینٹ کی قیمت کلٹس کے ٹاپ ویرینٹ کی طرح 21 لاکھ روپے سے شروع ہوگی تو اسے شکست دینے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی۔
اس وقت پاکستان میں چنگان ایلسون اپنی سستی ترین سیڈان کار مینوئل ویرینٹ 22 لاکھ روپے میں فروخت کررہی ہے۔ البتہ کمپنی نے نئی گاڑی پاکستانی سڑکوں پر آنے سے قبل اپنے دو اوپر کے ماڈلز کی قیمت میں 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ کرچکی ہے۔
تفصیلات جانیں: ایم جی موٹر کا مزید 2 گاڑیاں لانچ کرنے کا منصوبہ
چنگان کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایلسون کے آٹو میٹک ویرینٹ کی 24 لاکھ 50 ہزار روپے اور پریمیم آٹو میٹک لومیئر 25 لاکھ 50 ہزار روپے میں بک کی جارہی ہے۔
عثمان انصاری جنہوں نے ایک آٹو شو کے دوران ملائیشیا کی درآمد شدہ سی بی یو (کمپلیٹلی بلٹ یونٹ) کی ٹیسٹ ڈرائیور لی تھی کا کہنا ہے کہ وہ کار سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے، خاص طور پر اس لئے کہ اس کا اسٹیئرنگ بہت زیادہ بھاری تھا۔
گزشتہ سال پروٹون اپنی ایس یو وی کراس اوور ایکش 70 لانچ کرچکی ہے۔ یہ وہی کار ہے جو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو دسمبر 2019ء میں تحفے کے طور پر دی تھی۔
مزید جانیے: کن کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایئربیگز موجود نہیں
پروٹون نے آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی 21-2016ء کے تحت گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کیا تھا۔ نئی کمپنیاں پروٹون، کیا، ہنڈائی، ایم جی موٹرز، سازگار اور چنگان پاکستان میں پہلے سے موجود ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے مقابلے میں کم ٹیکس ادا کریں گے۔
اے ڈی پی 21-2016ء اور کمپنیز کی جانب سے محدود ڈیوٹی کے تحت گاڑیوں کے نئے ماڈلز کے اجراء
Be the first to comment