جنوبی پنجاب میں صنعتی ترقی کے پوٹینشل کو پوری طرح استعما ل کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

لاہور( بی ایل ٰآئی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صنعتی ترقی کے پوٹینشل کو پوری طرح استعمال کیا جائے گا،روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب میں صنعت کے فروغ اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ” کاٹیج بزنس ہاﺅسنگ“ منصوبہ متعارف کروایا جا ئے گا جس کے تحت ایک ہی جگہ پر کام اور رہائش میسر ہوگی۔ قائد اعظم بزنس پارک کو ماڈل سپیشل اکنامک زون کے طور پر بنایا جا رہا ہے جس میں انڈر گراﺅنڈ پاور سپلائی اورکمبائن ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑ ھ میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت انڈسٹریل زون قائم کریںگے جس کا قیام فاسٹ ٹریک پر ہوگا۔لنگر خانوں کاقیام فلاحی مملکت کی جانب بڑھتا ہوا قدم ہے۔

About BLI News 3245 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply