ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں،عمران خان


اسلام آباد( بی ایل ٰآئی ) وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایمانداری اور پرُعزم انداز سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 7 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایف بی آر نے سخت آڈٹ اور انسداد منشیات کے اقدامات سے ہدف حاصل کیا، ایف بی آر کو ایمانداری اور پُرعزم انداز سےکام جاری رکھنا ہوگا۔ عمران خان کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ ایف بی آر ہیڈ آفس ٹیم کو ٹرانس فارمیشن پلان اور جدید نظام بنانے پر سراہتا ہوں، نظام جولائی سے پوری طرح کام شروع کردے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نظام کے تحت سیکڑوں ارب کی اضافی ٹیکس وصولی کی جاسکے گی اور نظام سے جعلی چیزوں کی روک تھام اور قانون کی حکمرانی قائم کی جاسکے گی۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply