حدیقہ کیانی پاک و ہند میں قوالی گانے والی پہلی خاتون گلوکارہ
حال ہی میں ریلیز کی جانے و الی قوالی’’ جانے اس دل ‘‘ پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کیرئیر کی پہلی قوالی ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے میں مقبول ہو رہی ہے ۔
ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حدیقی کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ ’’جانے اس دل‘‘ پاک بھارت کی پہلی قوالی ہے جسے کسی خاتون نے گایا ہے۔
قوالی جانے اس دل کی موسیقی معروف طبلہ نواز استاد دلدار حسین نے ترتیب دی ہے، ویڈیو کی ہدایتکاری عبداللّہ حارث نے جبکہ قوالی کو پروڈیوس کرنے والے میاں یوسف صلاح الدین ہیں۔
گلوکارہ نے قوالی کو ‘واقعی موسیقی کی خالص ترین’ شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کے وفد کا اہم حصہ استاد دلدار حسین کے ساتھ کام کرنے کا موقع غیر معمولی تھا۔
قوالی ریلیز کیے جانے کے بعد حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔
گلوکارہ نے انسٹا پوسٹ میں اپنی قوالی کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ماہ میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔‘
حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ ’میری پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ کو چند گھنٹے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے جبکہ اس قوالی کے لیے مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کی دھن ترتیب دینے والے طبلہ نواز استاد دلدار خان کا تعاون لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔‘
حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’طبلہ ماسٹر نے خود اس قوالی کو تحریر کیا ہے اور اس قوالی کے اندر اسلوب کی خوبصورتی کو بھی شامل کیا ہے۔‘
پوسٹ کے آخر میں حدیقہ کیانی نے اپنے قوالی کو ملنے والی مقبولیت پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Be the first to comment