حکومت سندھ کا ٹرانسپورٹر، ڈرائیوراور مسافروں کیلیے لائف انشورنس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی( بی ایل ٰآئی )حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز،کلینرکے ساتھ مسافروں کی بھی لائف انشورنس اسکیم متعارف کرادی۔

کراچی کے مقامی ہوٹل بیچ لگژری میں حکومت سندھ اور پی ای ایس کے تعاون سے ٹرانسپورٹرزاورمسافروں کی آگاہی کیلیے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں سندھ سے اندرون ملک سفرکرنے والے  ٹرانسپورٹرز،کلینر،ڈرائیوراور مسافروں کے لیے لائف انشورنس پروگرام متعارف کرادیاگیا ہے۔

ای ٹکٹنگ نظام کے تحت سندھ میں بذریعہ سڑک بسوں اور کوچزکے ذریعے سفرکرنے والا ہر مسافر اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹکٹ پرصرف 10 سے 20  روپے اضافی دے کرانشورنس پروگرام سے منسلک ہوجائے گا اورکسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں ورثا  کوصرف 3 یوم کے اندر 5 لاکھ روپے کی رقم اداکردی جائے گی۔ اسی طرح ڈرائیور،کلینر اور بس کا دیگرعملہ بھی مفت انشورڈکیاجائے گا۔

حادثے میں مسافروں کی ایک یادونوں ٹانگیں ضائع ہونے اورایک یادونوں ہاتھ یا آنکھیں ضائع ہونے کی صورت میں بھی 5 لاکھ روپے کی رقم ورثا کواداکردی جائے گی جبکہ حادثے کاشکار وہیکل کی 20 لاکھ روپے تک کی مفت انشورنس کی جائے گی۔ پی ای ایس کے تحت انشورنس پروگرام سندھ میں پہلی بارمتعارف کرایا جارہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرسیداویس قادرشاہ نے کہاکہ پی ای ایس کے سی ای او ذیشان نیازی  کے ہم مشکورہیں کہ انھوں نے سندھ کے عوام کے لیے ایک اچھامنصوبہ پیش کیا ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد نے کہاکہ ای ٹکٹنگ کے نظام پرانحصارسے مسافروں اورٹرانسپورٹرزدونوں کوجلد انشورنس مل سکے گی۔

پی ای ایس کے سی ای اوذیشان نیازی نے کہاکہ ہم اویس قادر شاہ کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود قیمتی وقت دیا جس سے ٹرانسپورٹرز،سندھ کے لوگوں اور پی ای ایس کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply