کراچی(عبدالستار مندرہ)جاپان کے قونصل جنرل برائے کراچی توشی کازوایسومورو نے کراچی سرکلر ریلوے کا دورہ کیا اور ٹرین پر سفر بھی کیا۔
قونصل جنرل جاپان توشی کازوایسومورو نے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے سرکلر ٹرین کا ٹکٹ خریدا، انہوں نے ٹکٹ کلکٹر سے ٹرین کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
جاپانی سفارت کار نے پلیٹ فارم پر روانگی کیلئے تیار ٹرین کا معائنہ کیا، انجن کی تصویر بناتے ہوئے روانگی کا وقت ہو گیا تو وہ بھاگ کر ٹرین میں سوار ہوئے۔
قونصل جنرل نے گھوم پھر کر بوگیوں کی کوالٹی چیک کی، واش روم بھی استعمال کیا، ٹرین 2 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی تو قونصل جنرل نے اطمینان کا اظہار کیا۔
قونصل جنرل جاپان کینٹ اسٹیشن پر اتر گئے، اس موقع پر یادگار کے طور پر سفری ٹکٹ انہوں نے ساتھ رکھ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل جاپان توشی کازوایسومورو نے کے سی آر چلانے کی پاکستان ریلوے کی کوشش کو سراہا۔یہ بھی پڑھیے
انہوں نے کہا کہ سالوں سے بند کراچی سرکلر ٹرین چل پڑی ہے، جسے دیکھ کر خوشی ہوئی، تاہم ابھی کچھ خامیاں ہیں، وقت کے ساتھ بہتری آئے گی۔
قونصل جنرل جاپان نے کراچی سرکلر ریلوے کے زیرِ تکمیل ٹریک کا بھی دورہ کیا، انہوں نے ناظم آباد میں اورنگی ریلوے اسٹیشن پر جاری تعمیراتی کام دیکھا۔
جاپان کے قونصل جنرل ایسومورو نے سائٹ، لیاری اور وزیر مینشن ریلوے اسٹیشنوں کا بھی معائنہ کیا۔
Be the first to comment