انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرا دیا

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرا دیا

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں5 وکٹ سے ہرا دیا۔ ہائی اسکورنگ میچ کا اختتام آخری اوور میں ہوا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے اوئن مورگن کی قیادت میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر179 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ فاف ڈوپلیسی نے58 رنز بنائے۔انگلش بالر سیم کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے 5وکٹ کے نقصان پر ہدف پالیا، جانی بیرسٹو نے شاندار ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply