گوادر ٹرمینل پر بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

اسلام آباد( بی ایل ٰآئی )پاکستان کی بہتر ٹرانس شپمنٹ پالیسی کے نتیجے میں پاکستانی بندرگاہوں خصوصاً گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔

حکومت کی جانب سے ٹرانس شپمنٹ بارے پالیسیوں میں تبدیلی سے گوادر پورٹ کو مزید فعال ہونے میں مدد ملی۔ گوادر پرو کے مطابق نئی پالیسیوں کے نتیجے میں 200 ٹن تازہ مچھلی چین بھیجی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت کے تحت ایف بی آرنے گوادر پورٹ پر اس آپریشن کو شروع کرنے کا اقدام اٹھایا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں کہا وزارت تجارت اور پاکستان کسٹم نے کامیابی کے ساتھ مچھلی چین بھیجی ۔ مچھلی کو 8 مال بردار کنٹینروں میں بھیجا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ ہماری ٹرانس شپمنٹ پالیسی کی حوصلہ افزا شروعات ہوگی اور گوادر پورٹ آ پریشن میں اضافہ ہوگا۔ کنٹینروں کے آزادانہ روانگی کی سہولت کیلیے قواعد میں ترمیم کی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک بیان کے مطابق گوادر بین الاقوامی نقل و حمل کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply