اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے آئی جی سندھ واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کی کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ڈسپلنڈ فورس کے طور پر اپنا کام کردیا۔ اب سندھ حکومت کو بھی بغاوت کرنے والے پولیس افسران کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی انکوائری رپورٹ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہتے ہیں کہ فورسز میں خوداحتسابی کا عمل حرکت میں آیا۔ پاک فوج نے جو فیصلے لیے ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔
وزیراطلاعات نے سندھ حکومت سے بغاوت کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی کے حوالے سے وقت ایف آئی آر درج ہوتی تو معاملہ اتنا پیچیدہ نہ ہوتا۔ پاک فوج نے اپنا کام کردیا، اب سویلین سائیڈ پر بھی فرض بنتا ہے کہ جو غلط ہے وہ غلط ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت ایک ہزار 650 روپے مقرر کرنے اور ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سردی کے اضافے کے ساتھ کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ روزگار اور کاروبار کے علاوہ دیگر سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔
Be the first to comment