حب،( بی ایل ٰآئی ) بلوچستان فشرزمینز کوآپریٹو سوسائٹی کا بورڈ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس کی صدارت بلوچستان فشرزمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیرمین سردار کامران لاسی کی ہوا اجلاس میں بلوچستان کے ساحلی پٹی پر ماہیگیروں کے مسائل پر غور کیا گیا اجلاس میں گورنمنٹ آف بلوچستان سے فشرمینوں کی فیس کے اضافے پر نظر ثانی کرنے زائد فیس اور فشرمینوں کے مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی گی اجلاس میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے ماہیگیروں کی لوکل سطح پر میمبر شپ کا اجراء جلد از جلد شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا تمام ڈائریکٹر اپنے ایریا میں لوکل سرٹیفکیٹ کے مطابق ماہیگیروں کی میمبر شپ کریں گے جبکہ Deep Sea Policyفشنگ کے حوالے سے وفاقی گورنمنٹ بلوچستان فشرزمینز کوآپریٹو سوسائٹی نے اہنے تحفظات کا اظہار کیا بورڈ ڈائریکٹران نے چیرمین سے درخواست کی کہ ایک کمیٹی تشکیل دیں جس کی سربراہی چیرمین خد کریں جو ماہیگیروں کے معاملات پر متعلقہ اداروں سے رابطے کرے انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں اجلاس میں بورڈ میمبران سے چیرمین سردار کامران لاسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گڈانی، ڈام، جیوانی، گنز، اورماڑہ، گوادر، پسنی ،کنڈ ملیر، پشکان، اور دیگر ساحلی علاقوں میں جیٹی نا ہونے کی وجہ سے ماہیگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی انہوں نےکہاکہ محکمہ بلوچستان فشریز، پاکستان نیوی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے حدود سمندر میں غیر قانونی شکار کرنے والی لانچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی سردار کامران لاسی نے کہاکہ میمبر شپ سے ماہیگیروں کا مستقبل روشن ہوگا اور ان کو لیبر قوانین کے مطابق ماہیگیروں کو مزدوروں کا درجہ ملےگا اس حوالے جو کمیٹی تشکیل دے گی ہے وہ کام کرے گی بلوچستان کے ماہیگیروں فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ماہیگیروں کو مظبوط منظم بنائیں گے قبل از وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کی صحتیابی اور کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے خصوصی دعا کی گی، اجلاس میں بلوچستان فشرزمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے وائیس چیرمین اشرف اقبال بلوچ، ڈائریکٹر واجہ عارف گنگو، ڈائریکٹر عبدالباسط، ڈائریکٹر نغمان بلوچ، ڈائریکٹر بابو حسن، ڈائریکٹر جمیل احمد، ڈائریکٹر سید گنج بخش، ڈائریکٹرزنگی خان، ڈائریکٹر ندیم بخت، ڈائریکٹر بشیر احمد، رفیق سلیمان عدیل لاسی بھی موجود تھے
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.
Be the first to comment