اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وفاقی حکومت نےملک بھر کے ایئرپورٹس پرعالمی اورعلاقائی پروازوں کاآپریشن مکمل بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نےباضابطہ طور پر نوٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
سی اے اے حکام نےتمام ایئرلائنز کو سمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات کر دی۔
سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز پرحکومت کی وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنالازم ہوگا،انٹرنیشنل اورڈومیسٹک اور چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پیز کےمطابق آپریٹ ہوںگی۔
Be the first to comment