کراچی(بی ایل ٰآئی)بدین کے علاقے تلہار میں لگنے والی مویشی منڈی میں بےنظمی اور ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگے رہنے معمول بن گیا، ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنس گئی جس میں موجود مریض بھی چل بسا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کلوئی کے علاقے ونگو کے رہائشی پچاس سالہ محمد بخش کو ایمبولنس میں دل کے دورے کے بعد این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایمبولینس تلہار مویشی منڈی میں رش کے سبب حیدرآباد ہائی پر ٹریفک جام میں پھنس گئی اور دو گھنٹے تک راستہ نہ ملنے پر مریض ایمبولنس میں ہی چل بسا۔
تلہار کی مویشی منڈی میں مویشیوں اور خریداروں کا شدید ہجوم رہتا ہے جس کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد دکھائی نہیں دیتا۔
خریداروں، مویشیوں اور مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت کے سبب حیدرآباد ہائی وے پر ٹریفک جام بھی معمول ہے۔
Be the first to comment