پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی،شہباز شریف

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی،شہباز شریف

اسلام آباد(بی ایل آٸی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی، پیٹرول کی قلت نے ہر جگہ ہجوم لگا دیے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم پرائیویٹ کمپنیوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی تلقین کررہےہیں، خود عمل نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیا گیا؟۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈالر، معیشت اور گیس کے شعبے والی سنگین غلطی پیٹرولیم کے شعبے کے ساتھ بھی دہرائی جارہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قلت سے ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں پر منفی اثر پڑے گا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply