(بی ایل آٸی)لاہور میں قومی کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز موجودہ حالات میں اپنے اپنے مقامات پر ٹریننگ کر رہے ہیں اور دستیاب سہولیات میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس میں مصروف ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کوویڈ 19 کے دوران بائیو سیکیور انتظامات میں تاحال کیمپ لگانے کا اعلان نہیں کر سکا۔ ٹریننگ کیمپ کے لیے پی سی بی کو کئی چیلنجز بھی درپیش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بھی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو کیمپ لگانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ ٹور کے لیے جون کے پہلے ہفتے میں کیمپ لگانے کا پلان بنایا تھا۔
Be the first to comment