کیا 8 ارب کے سندھ حکومت نے صابن خرید ے ہیں، نصرت سحر عباسی

8 ارب کے کیا سندھ حکومت نے صابن خرید ے ہیں ، نصرت سحر عباسی

کراچی (بی ایل آٸی)رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جو 8 ارب دیئے وہ کہاں گئے، کیا ان 8 ارب روپے کے صرف صابن خریدے ہیں؟

سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں 11 جون کو تمام اسپتال بند کردیں گے اور سندھ حکومت ڈاکٹروں کو سہولتیں نہیں دے رہی۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت کے رویے کی وجہ سے ڈاکٹر احتجاج پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت سندھ کہتی ہیں کہ سرکاری اسپتال اچھے ہیں۔ تو سہراب سرکی نجی اسپتال میں کیوں علاج کر رہےہیں؟۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مرحوم مرتضیٰ بلوچ کے جنازے میں ہزاروں لوگ تھے، جبکہ اگر کورونا سے کوئی غریب مرتا ہو تو رشتہ داروں کو چہرہ تک نہیں دکھایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتال اچھے ہیں تو نجی اسپتالوں کی مدد کیوں لی جارہی ہے، جبکہ اکثر اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ سہولت نہیں ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply