انگلینڈ کا 17 جون سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(بی ایل آٸی)برطانوی حکام نے آئندہ ماہ سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کا 17 جون سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم اب انگلینڈ حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹن ویلا بمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔

پریمئر لیگ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلبز لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے، پریمئر لیگ سیزن کے 92 میچز ابھی باقی ہیں۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.