ٹڈی دل کے حملوں سے خوراک کی قلت اور اربوں روپے نقصان کا خطرہ

اسلام آباد(بی ایل آٸی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ ٹڈی دل کے حالیہ حملوں کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حالیہ تاریخ میں ٹڈی دل کے بدترین حملوں کا سامنا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا کہ فصلیں تباہ ہونے سے بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے بتایا کہ پاکستان کو موسم سرما کی فصل میں 393 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسم گرما کی فصلوں میں مزید451 ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہوگا۔،

واضح رہے کہ متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو ان حملوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے حکومت نے ملکی سطح پر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.