کراچی میں پیٹرول کی قلت، پمپس بند، شہری پریشان

کراچی(عبدالستار مندرہ)عید پر کراچی کے محتلف پیٹرول پمپس پر فیول کا اسٹاک ختم پونے پر پمپس بند کرديئے۔ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 مئی کو جن پمپس کو سپلائی ہونی تھی وہ نہیں ہوئی۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق فیول وافر مقدار میں موجود ہے۔

عید پر بھی کراچی کے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں ميں شام پانج بجے سے پہلے ہی پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن ممبر سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں ميں فیول پمپس پر اسٹاک ختم ہوگیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے فیول کی سپلائی متاثر ہے، مختلف پمپس فيول اسٹاک ختم ہونے پر بند کرديئے گئے، حکومت فوری فیول کے کرائسز کا نوٹس لے۔

پیٹرول پمپ بند ہونے سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ايمرجنسی ہو اور باہر جانا ہو تو کيا کریں گے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ فیول کا وافر مقدار میں اسٹاک موجود ہے، کیماڑی ٹرمینل سے سپلائی بلاتعطل جاری ہے لیکن دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے پمپس پر فیول کی قلت کے باعث پی ایس او پمپس پر صارفین کی طلب بڑھنے پر فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.