آزادی اظہار کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے، شہباز شریف

‎آزادی اظہار کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے، شہباز شریف

‎آزادی اظہار کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے، شہباز شریف

لاہور(بی ایل آٸی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر ملک کے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد صحافت تک ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ ‎صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کے بغیرجمہوریت نامکمل ہے، ‎میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے جس میں میں عکس دیکھ کر اصلاح کا موقع ملتا ہے، ‎میڈیا کا آئینہ توڑنے کی حماقت کرنے والے حکمران ہمیشہ پچھتائے ہیں،‎ آزاد صحافت تک ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ‎آزادی اظہار رائے بنیادی آئینی حق ہے، اس حق کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے، ‎پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے حق کے لئے اہل صحافت نے جدوجہد کی شاندار تاریخ رقم کی ہے ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کے آئینی حق کا ہمیشہ ساتھ دیتی رہے گی

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.