اسلام آباد(بی ایل آٸی)
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
بی ایل آٸی نیوزکے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بے قدری پاکستان میں مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بڑی خوشخبری لائی ہے اور حکومت نے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری بھجوادی گئی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسےجب کہ مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 27 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے 44 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔