چھوٹے کاروبار والوں کے لیے 75 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور

وفاقی کابینہ نے صحافیوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی

اسلام آباد(بی ایل آٸی)اوفاقی کابینہ نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی برآمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد عائد کردی۔ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے 75 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کرلیا گیا، کورونا سے متاثر صحافیوں کی مالی امداد اور ہیلتھ ورکرز کی مالی معاونت کے پیکیج بھی منظورکرلیے گئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تھنک ٹینک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال اور ملکی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

وفاقی کابینہ نے 22 اور 27 اپریل کو ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کردی۔

کابینہ نے مزدوروں کے لیے پہلے مرحلے میں 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے شائستہ بانو گیلانی کی قائم مقام چیئرپرسن مسابقتی کمیشن تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے نیٹنگ آف فنانشل کنٹریکٹس بل 2020، صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے لیے گرانٹس کی منظوری بھی دی۔

کابنیہ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات اور معاون خصوصی برائے اطلاعات کو گرانٹس کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے مالی معاونت کے پیکیج کی بھی منظوری دی گئی۔

کورونا وائرس کی ڈیوٹی کے دوران ہیلتھ کیئر ورکر کی موت پر اسے شہداء پیکیج دیا جائے گا، یہ پیکیج اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہیلتھ ورکرز کے لیے ہے۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو کارکردگی کی بہتری کے لیے تھنک ٹینک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں کھانے پینے کی ہر قسم کی اشیا کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.