کراچی(بی ایل آٸی) کراچی کی سٹی کورٹ نے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جمعرات 23 اپریل کو بغیر اجازت مارکیٹیں کھولنے اور تاجروں کو اکسانے کے کیس میں گرفتار تاجر رہنماء سمیت دیگر کو جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
ملزمان میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں