میرپورخاص( شاھد میمن)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں کہا کہ میرپورخاص ڈویژن میں کرونا وائرس کی صورتحال ضابطہ کے اندر ہے۔ پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی طرف سے انتظامات تسلی بخش ہیں تاہم عوام، تاجران اور علماءاکرام کے تعاون کے بغیر وائرس کے بڑہتے ہوئے خطرات سے مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہؑذا تمام سے اپیل ہے کہ وہ سندہ گورنمنٹ کی پالیسی اور سماجی رابطوں کو محدود کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد میں تعاون کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ مستحق لوگوں کے لئے امدادی رقوم کی فراہمی اور راشن کی تقسیم کا عمل نہایت پُر امن اور تسلی بخش ہے اور بہترین انتظامات کرنے پر میرپورخاص رینج کے ایس۔ایس،پیز صاحبان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی میرپورخاص کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوۤن پر عمل درآمد کے لئے میرپورخاص رینج میں 2700 نفری تعینات کی گئی ہے اور ڈبل سواری پر پابندی کے میرپورخاص ڈویژن میں ٹوٹل 88 کیسز ہو چکے ہیں اگرچہ لاک ڈاوۤن کے دوران جرائم اور سماجی برائیوں میں کمی آئی ہے تاہم منشیات اور گٹکے کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ترجیحی بنیاد پر عمل کیا جائے گا۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.