ملازمین کو چھانٹیوں سے بچانے کیلئے کاروباری اداروں کو مزید مراعات کی پیشکش

کراچی(بی ایل آٸی)اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) نے کاروباری اداروں سے ملازمین کو نہ نکالے جانے کے لیے ایک اور مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا جبکہ بینکوں کو نئے قرضے صفر مارک اپ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اضافی مراعات میں ’ضمانت کے تقاضوں میں مزید نرمی، حتمی صارف (اینڈ یوزر) شرح میں مزید کمی، اجرت کی ادائیگیوں اور تنخواہوں کی وصولی کے لیے ملازمین کے لیے خصوصی اکاؤنٹس، پے رول برقرا رکھنے کے علاوہ بینکوں سے قرض لینا، چھوٹے اور درمیانی کاروبار کے لیے درخواست فارمز کو آسان بنانا اور بینکوں کو ایکسپوژر کی حد میں رعایت‘ شامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 10 اپریل کو مرکزی بینک نے کاروباری ملازمین کے لیے ریلیف اسکیم برائے تنخواہوں اور اجرت کی ادائیگی کے عنوان سے ایک مراعاتی پیکج کا اعلان کیا تھا تا کہ کاروباری اداروں سے 3 ماہ تک کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کیا جائے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.