کھیل نوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما کرتے ہیں، سدرہ پروین

کھیل نوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما کرتے ہیں، سدرہ پروین
سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن شعبے کو فروغ دیکر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے
کراچی(سپورٹس رپورٹر)انٹیگرل وہ وینام فیڈریشن آف پاکستان کی ٹیکنیکل آفیشل سدرہ پروین نے کہا ہے کہ صحت مند اور باشعور معاشرے کی تشکیل کیلئے سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع نے دُنیا کو گلوبل ولیج بنا دیا ہے دُنیا کے اس بدلتے ہوئے دور میں سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے شعبے نے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لی ہے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں ایسے پروفیشنلز تیارکئے جائیں جو انسانی،سماجی،معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔انٹیگرل وہ وینام فیڈریشن آف پاکستان کی ٹیکنیکل آفیشل سدرہ پروین نے کہا کہ سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن تعلیم کا بنیادی حصہ ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس اہم ترین شعبے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے حالانکہ فزیکل ایجوکیشن سمیت مختلف کھیل طلبا وطالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ کھیل طلبہ کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔انٹیگرل وہ وینام فیڈریشن آف پاکستان کی ٹیکنیکل آفیشل سدرہ پروین نے کہا کہ کھیل زندگی کی علامت،صحت وتندرستی کے ضامن اور تعلیم وتربیت کا بہترین ذریعہ بھی ہیں لہٰذا صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے سکول کی سطح سے کھیلوں کو فروغ دیا جائے اس اقدام سے بہترین ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آئے گا جس کو عالمی معیار کی کوچنگ اور سہولتیں فراہم کرکے گروم کیا جائے تو ینگ ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فزیکل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کی سوچ وفکر میں وسعت پیدا ہو سکے اور وہ زیادہ بہتر طور پر پیشہ وارانہ امور سرانجام دے کر پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.