شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کو قومی یکجہتی میں تفریق کا ذمہ دار قرار دے دیا

شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کو قومی یکجہتی میں تفریق کا ذمہ دار قرار دے دیا

شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کو قومی یکجہتی میں تفریق کا ذمہ دار قرار دے دیا

اسلام آباد(بی ایل آٸی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کورونا کی صورتحال میں موجودہ حکومت کو قومی یکجہتی میں تفریق کا ذمہ دار اور غیرسنجیدہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کے باوجود حکومت غیرسنجیدہ اور نالائقی کا ثبوت دے رہی ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن تک واضح نہیں ہے، فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کی بجائے اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کررہی ہے۔ نیب کو کیا عجلت ہے کہ وہ شہباز شریف کو طلب کررہی ہے۔ اسے کیوں آٹا چینی بحران نظر نہیں آتا؟ وزیراعظم سے کیوں دستاویزات نہیں مانگے جاتے؟ آپ شہباز شریف کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں کر لیں، اب نیب مزید تفتیش کیمروں کے سامنے کرے تاکہ عوام بھی حقائق جان سکیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا۔ عمران خان کی سوچ ملک میں تفریق چاہتی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.