بوڑھے بے اولاد جوڑے کے ساتھ ناروا سلوک،

بوڑھے بے اولاد جوڑے کے ساتھ ناروا سلوک
میرپورخاص( شاھد میمن)میرپورخاص میں بوڑھے بے اولاد جوڑے کے ساتھ ناروا سلوک، بھائیوں نے گھر سے نکال کر انکا ذاتی مکان اور حصے کی زمین فروخت کردی. پرائے گھر پر روٹی اور علاج سے محروم یہ بزرگ جوڑا خدا کے بعد ریاست پاکستان سے انصاف کی امید لگائے بیٹھا ہے. میرپورخاص کے قریب کاک بنگلو میں رہائش پزیر یہ بزرگ بے اولاد جوڑا جعفر راجپوت اور مسمات وکیلا راجپوت مایوس اور نا امیدی سے بھرے دکھ کی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انکے مکان پر قبضہ کر لیا گیا ھے اور انکو گھر سے نکال دیا گیا ہے اولاد ھے نہ کوئی اپنا سہارا ھے…انہوں نے وقت کے حکمرانوں سے انکے ایک کمرے والے مکان اور ایک ایکڑ حصے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں سے قبضہ چھڑوا کر انکو دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ بیمار بزرگ جعفر راجپت جس کو بستر پر پیشاب کی نلکیاں لگی ہوئی ہیں انکے علاج کھانے پینے کی مدد کی اپیل کی ہے. خصوص اس جوڑے کا نام احساس کفالت پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے. مزید رابطہ..اماں وکیلاں 03032096878

About BLI News 3245 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.