لو گ محفوظ رہنے کیلئے حکومتی اقدامات کی پابندی کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لو گ محفوظ رہنے کے لیے حکومتی اقدامات کی پابندی کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(بی ایل آٸی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لوگ زندگیاں محفوظ بنانے کے لیےحکومتی اقدامات کی پابندی کریں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دیپالپور کا دورہ کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لوگ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کی پابندی کریں، موجودہ حالات میں ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

عثمان بزدار نے آئسولیشن وارڈز اور ڈائیلیسز سینٹر کا معائنہ کیا اور علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے دیپالپور میں گندم خریداری مرکز کا بھی معائنہ کیا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.