کورونا ٹیسٹنگ معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پرویز الہیٰ

کورونا ٹیسٹنگ معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پرویز الہیٰ

کورونا ٹیسٹنگ معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پرویز الہیٰ

لاہور(بی ایل آٸی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے تمام ارکان اسمبلی سے پری بجٹ تجاویز اور اگلے ہفتے آل پارٹیز پارلیمانی اجلاس طلب کرنے کا پروگرام بنالیا۔ انہوں نے وزیرصحت یاسمین راشد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹوں کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت کورونا پر آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گندم کی کٹائی کا موسم آ گیا ہے۔ ہیلتھ اور فوڈ ڈپارٹمنٹ مل کر گندم خریداری مراکز پر کورونا سے بچاؤ کے خصوصی انتظامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کے ساتھ بدتمیزی والا رویہ نہ اختیار کیا جائے، انہیں عزت و احترام کے ساتھ ڈیل کیا جائے۔

اپوزیشن رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے جیل میں کورونا کے حوالے سے انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ جیل کے عملے کو مکمل حفاظتی کٹس فراہم اور چھوٹے دکانداروں کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ تمام تجاویز اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائیں، انہیں پنجاب حکومت تک پہنچایا جائے گا۔ حکومتی ارکان اسمبلی نے فوج کی طرح کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں اور اسٹاف کو نشان حیدر یا گولڈ میڈل دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.