اسلام آباد(بی ایل آٸی )وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینشین کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ شرکاء کو ملک بھر میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعظم کو بارڈز، ایئر پورٹس، بندرگاہوں کی صورتحال اور اسکریننگ سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی اور تشخیصی سہولیات، اسپتالوں میں الگ وارڈز، عوامی آگاہی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں محکمہ صحت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک کرونا کے 76 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ صوبائی حکومت این سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کررہی ہے۔ اسکریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنارہے ہیں